ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پی چدمبرم کو بچانے کے لیے ای ڈی کے راجیشور کو معطل کرنے کا منصوبہ :سبرامنیم سوامی

پی چدمبرم کو بچانے کے لیے ای ڈی کے راجیشور کو معطل کرنے کا منصوبہ :سبرامنیم سوامی

Thu, 25 Oct 2018 11:38:31    S.O. News Service

نئی دہلی25 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز)سی بی آئی میں جاری اتھل پتھل اور گھمسان میں بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے بھی انٹری لے لی ہے۔ سبرامنیم سوامی نے بڑی بات کہی ہے۔ سوامی نے کہا کہ سی بی آئی میں جاری افسروں کو ہٹانے کے کھیل میں ای ڈی کے راجیشور کو معطل کرنے کا منصوبہ بھی بن رہا ہے تاکہ وہ چدمبرم کے خلاف چارج شیٹ فائل نہ کر سکیں۔ اگر میری حکومت ہی انہیں بچانے کی کوشش کرے گی تو سی بی آئی میں جاری اتھل پتھل اور گھمسان میں بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے بھی انٹری لے لی ہے۔ سبرامنیم سوامی نے بڑی بات کہی ہے۔ سوامی نے کہا کہ سی بی آئی میں جاری افسروں کو ہٹانے کے کھیل میں ای ڈی کے راجیشور کو معطل کرنے کا منصوبہ بھی بن رہا ہے تاکہ وہ چدمبرم کے خلاف چارج شیٹ فائل نہ کر سکیں۔ اگر میری حکومت ہی انہیں بچانے کی کوشش کرے گی تو میرے پاس بدعنوانی کے خلاف لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بچے گی۔ تب مجھے ان تمام بدعنوانی کے مقدمات کو واپس لینا ہوگا جو میں نے فائل کئے ہیں۔ اس سے پہلے سی بی آئی تنازعہ میں بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو کلین چٹ بھی دی۔ سوامی نے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ مسٹر ورما مخلص اور ایماندار افسر ہیں۔ ان کو ہٹانے کے پیچھے کیا وجہ ہے، یہ مجھے نہیں پتہ۔ استھانہ کے بارے میں مجھے معلوم ہے، انہوں نے ہی پہلے سی وی سی میں اپنے ڈائریکٹر کو لے کر شکایت کی تھی۔ آج یہ کہنا کہ ڈائریکٹر نے عوام میں عام کر دیا، اس طرح کے الزام لگانا میں نہیں مانتا کہ صحیح ہے۔


Share: